نوجوان فیشن ڈیزائنر سید احسان شاہ نے ماڈلنگ کے دلدادہ نوجوانوں کی آڈیشنز لیے

 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے نوجوانوں کیلئے ماڈلنگ کی دنیا میں نام کمانے کا خواب اب خواب نہیں رہا۔ نوجوان فیشن ڈیزائنر سید احسان شاہ نے آل پاکستان کلچرل شو کیلئے نجی شاپنگ مال میں ماڈلنگ کے دلدادہ نوجوانوں کی آڈیشنز لیے۔

مختلف انداز کے ملبوسات زیب تن کئے نوجوان آڈیشن کے لئے ریمپ پر جلو گر ہوئے۔ نوجوان فیشن ڈیز ائنر نے ماڈل بننے کے خواہش مند نوجوانوں کو ریمپ پر واک کرنے کے طریقے بھی سکھائے۔

نوجوان فیشن ڈیزائنر سید احسان شاہ کا کہنا تھا کہ آڈیشن کا مقصد ماڈلنگ کے دلدادہ لڑکوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے شوق کو آگے بڑھا سکیں۔

ججز نے نوجوان ماڈلز کے چال ڈھال اور فیس ایکسپریشن اور کونفڈیٹس کے نمبر لگاتے رہے۔ منتخب ہونے والے نوجوان ماڈلز اپریل میں کوئٹہ میں ہونے والے آل پاکستان کلچرل شو کی شان بنیں گے۔ آڈیشن کے آخر میں رقص و موسیقی کے امتزاج نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.