عید پر نئے کرنسی نوٹ صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے حاصل کرنے کا طریقہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کیا آپ عید الفطر پر گھر بیٹھے نئے کرنسی نوٹ لینا چاہتے ہیں؟ تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اب نئے کرنسی نوٹوں کا حصول آپ کی انگلیوں پر ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین بیس مئی سے اکتیس مئی تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نئے کرنسی نوٹ ملک کے ایک سو بیالیس شہروں میں سترہ سو کمرشل بینک برانچز کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گے۔ نئے نوٹوں کے حصول کے لیے ایس ایم ایس سروس پر صارفین کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ بینک برانچ آئی ڈی نمبر کو 8877 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ اس کے بعد صارف کو بینک کی جانب سے ٹرانزیکشن نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا، جس کے ساتھ بینک برانچ کا ایڈریس اور تاریخ دی جائے گی تاکہ نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں۔ صارف کو نئے کرنسی نوٹ لینے کے لیے اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ اور 8877 سے موصول ہونے والا کوڈ بھی ساتھ لانا ہوگا۔ ایک شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر کو صرف ایک بار ہی استعمال کیا جاسکے گا اور ایک آئی ڈی کارڈ نمبر کو مختلف موبائل نمبروں سے استعمال کرنے پر ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔

Click here for Online Academic Results

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.