پنجاب میں 3روز میں سی این جی کی قیمت میں 2بار اضافہ

لاہور: ڈالر کی اونچی اڑان کے واضح اثرات نظر آنے لگے پنجاب میں 3روز میں سی این جی کی قیمت میں 2بار اضافہ کر دیا گیا۔ ملک بھر میں مہنگائی کی شدید لہر جاری ہے اور 2روز میں 7روپے اضافے کے بعد ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور ڈالر کی قیمت کے واضح اثرات نظر آنا شروع ہو گئے جبکہ مہنگائی میں بھی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔پنجاب میں 3روز میں سی این جی کی قیمت میں 2بار اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پنجاب میں سی این جی کی قیمت 84 روپے 90پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔دوسری جانب ایک ہفتے میں پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.