کرکٹ ورلڈ وار: بنگال ٹائیگرز نے ویسٹ انڈیز کو چاروں خانے چت کر دیا

ٹاؤنٹن: کرکٹ ورلڈ وار کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے کر چاروں خانے چت کر دیا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کا 23واں میچ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹاؤنٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز  کرس گیل اور لیوس نے کیا تاہم کرس گیل کھاتہ کھولے بغیر ہی 6کے مجموعی اسکور پر واپس چل دیئے۔اس موقع پر لیوس اور وکٹ کیپر شائی ہوپ کے درمیان 116 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔دونوں نے بالترتیب 96 اور 70رنز بنائے،بعد ازاں ہیٹمیر نے 26گیندوں پر جارحانہ 50 رنز  بنائے جبکہ کپتان ہولڈر نے 15 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل مقررہ 50 اوورز میں 321 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محمد سیف الدین اور مستفضرالرحمان نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شکیب الحسن کے کھاتے میں 2وکٹیں آئیں۔322 رنز ہدف کے تعقب میں بنگلہ دیش نے شروع سے ہی نہایت شاندار کھیل پیش کیا اور 52 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی۔سومیا سرکار 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تمیم اقبال نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور مشفیق ایک اسکور بنا سکے۔133 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کی کمان شکیب الحسن اور لٹن داس نے سنبھالی اور دونوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کے درمیان ناقابل شکست 189 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ شکیب الحسن 124 اور لٹن داس 94 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف42 اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیشی ٹیم پانچویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.