ورلڈکپ2019: بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹاؤنٹن (پبلک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں ایک اور اہم مقابلہ ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کے درمیان ہوا جس میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پبلک نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز نے 322 رنز کا ہدف 42ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔ شکیب الحسن 124 اور لٹن داس 94 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ تمیم اقبال نے 48 اور سومیا سرکار نے 29 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل اور تھامس نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے۔ ہوپ کے 96، لیوائس کے 70 اور ہٹ میئر کی ففٹی رائیگاں گئی۔ مستفیض الرحمن اور سیف الدین نے تین، تین جبکہ شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.