وینا ملک اور ثانیہ مرزا بھی لفظی جنگ کی لپیٹ میں آگئیں

ورلڈ کپ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ کی گرما گرمی ابھی کم بھی نہیں ہوئی تھی کہ دونوں ملکوں کی دوسلیبریٹیز کے درمیان بھی سوشل میڈیا پرجھڑنے والی لفظی جنگ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ارکان کی آف دی فیلڈ سرگرمیوں کی ویڈیوزسامنے آئیں توبھارت سے شکست کا غصہ لوگوں نے کھلاڑیوں پرتنقید کرکے نکالا خصوصاً وہ ویڈیوجس میں شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزاکے ساتھ ایک ریسٹورنٹ کے شیشہ بارمیں نظرآئے۔

بس جناب پھرکیا تھا سب ہی نے اپنے اپنے انداز میں بھڑاس نکالی جن میں پاکستانی ماڈل اوراداکارہ وینا ملک بھی شامل تھیں۔وینا ملک نے ٹویٹ میں ثانیہ مرزا کومخاطب کرتے ہوئے کہا مجھے آپ کے بچے کی فکرہے۔ آپ خود ایتھیلیٹ ہیں اورجانتی ہیں کہ جنک فوڈشیشہ بارایتھیلیٹ اورکھلاڑیوں کی صحت کے لئے کتنے نقصان دہ ہوتے ہیں۔آپ ماں ہیں اورایتھیلیٹ بھی تو یہ بات اچھی طرح جانتی ہیں۔

وینا کا ٹویٹ ثانیہ کوکچھ زیادہ بھایا نہیں۔ثانیہ نےبھی جوابی وارکرتےہوئے کہا وینا میں اپنے بیٹے کوشیشہ بارنہیں لے کرگئی۔ مجھے اپنے بچے کی سب سے زیادہ فکر ہے آپ کویا دنیا کوفکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔دوسری بات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نہ ماں ہوں،نہ ماہرغذائیت اورنہ ہی پرنسپل جودیکھوں وہ کب سوتے،کب جاگتے اورکیا کھاتے ہیں۔

بات یہیں تک رہتی توغنیمت تھا مگر ثانیہ مرزا نے وینا ملک کی ماضی کی ایک بولڈتصویرکے حوالے سے ایک ٹویٹ کرڈالا جس میں ثانیہ نے کہا کہ مجھے فکرہے آپ کے بچے یہ دیکھ لیں تو ان کے لئے کتنا خطرناک تھا۔

ثانیہ مرزا کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا یوزر کے درمیان بحث کا سبب بناگیا۔کچھ لوگوں نے ثانیہ پروینا ملک کی ماضی کی تصویرشیئر کرنے کے حوالے سے کئے گئے طنز کوتنقید کا نشانہ بنایا توکچھ نے تعریف کی ۔

بھارت کی معروف صحافی برکھا دت بھی ثانیہ ملک کوشاباش دینے و الوں میں شامل رہیں۔ ثانیہ مرزانے تنقید کے بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.