شہباز شریف نے 45ارب روپے پنجاب میں ذاتی تشہیر پر خرچ کیے: فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 45ارب روپے پنجاب میں صرف ذاتی تشہیر پر خرچ کیے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزیراعظم چادر سے زیادہ اپنے پاؤں پھیلاتے رہے، جولوگ کرپشن کیسز میں جیل میں ہیں وہ سیاسی قیدی کا لیبل لگا کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان پرانگلیاں اٹھانے والے ٹولے کو اپنی آنکھیں نیچی رکھنی چاہیے، کیوں کہ ان  کا پورا کا پورا خاندان سرکاری خرچے پر پل رہا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 45ارب روپے پنجاب میں صرف ذاتی تشہیر پر خرچ کیے ، وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالا کے اندر جو حفاظتی دیوار بنائی ہے ، وہ اپنے پیسے سے بنائی ہے ،  ماضی کے حکمران قوم کو زہر کے ٹیکے لگا کر گئے اور آج کہہ رہے ہیں کہ قوم بدحال ہے ،آج پنجاب حکومت تنکا تنکا اکٹھا کرکے ، ان کی عیاشیوں کی قیمت ادا کررہی ہے ، کابینہ میں بتایا گیاہے کہ سیاسی قیدی کسے کہتے ہیں اور مجرموں کی حیثیت کیا ہے ؟ فیصلہ کیاہے کہ ملک کی سمت تبدیل کرنی ہے ،سپیکر ہاؤس ، گورنر ہاؤس نتھیا گلی کوبھی عوام مفاد میں کھولا جارہا ہے ، اب وہاں عام شہری بھی اگر افورڈ کرسکتے ہیں تو ادائیگی کرکے وہاں قیام کرسکیں گے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن مولا جٹ اور نوری نت کی طرح بڑھکیں نہ مارے۔ کچھ کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ مدت پوری کرے لیکن کچھ نہیں چاہتے، پہلے اپوزیشن خود ایک رائے پر متفق ہو جائے، پھر حکومت انہیں سنجیدہ لے گی۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.