جیمز بانڈ کی نئی گاڑی کی جھلک پیش کردی گئی

جیمز بانڈ کی نئی گاڑی کی جھلک پیش کردی گئیویب ڈیسک:(19 جون 2019) ہالی وڈ کی معروف سیریز جیمز بانڈ کی نئی فلم میں استعمال ہونے والی گاڑی کی پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جیمز بونڈ کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ان کی نئی فلم میں استعمال ہونے والی گاڑی کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ گاڑئی کو اسٹون مارٹن ولالا کا نام دیا گیا ہے جو پچھلی گاڑی اسٹون مارٹن ڈی بی ون زیرو کی جگہ استعمال ہوگی۔جدید انداز کی اس گاڑی کا ٹربو چارجڈ وی سکس پیٹرول انجن ہے جبکہ یہ بیٹری الیکٹرک ہائیبرڈ سسٹم سے آراستہ ہے۔ کہا جارہا ہے جدید سہولیات سے آراستہ اس گاڑی پر لگ بھگ پندرہ لاکھ پاؤنڈ کی لاگت آئی ہے۔

گاڑی دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا سے باتیں کرتے ہوئے نظر آئے گی۔ اس نئی گاڑی کو جمیز بانڈ کی اگلی فلم میں ہیرو ڈیننل کریگ استعمال کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.