سعودی حکمران شاہ فیصل کی زندگی پر بننے والی فلم کی نمائش ستمبر میں کی جائے گی

سعودی حکمران شاہ فیصل کی زندگی پر بننے والی فلم کی نمائش ستمبر میں کی جائے گیویب ڈیسک:(10 جولائی 2019) عالم اسلام کے معتبر اور ذہین حکمران شاہ فیصل کی زندگی پر تخلیق کی جانے والی فلم بورن اے کنگ کی نمائش ستمبر میں کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکمران شاہ فیصل کی زندگی پر تخلیق کی جانے والی فلم بورن اے کنگ کی نمائش ستمبر میں سعودی عرب کے سنیما گھروں میں کی جارہی ہے۔ فلم میں شاہ فیصل کی زندگی کے بیشتر پہلوؤں کی عکاسی کی کی گئی کہ کس طرح انہوں نے انتہائی چھوٹی سی عمر میں اپنی صلاحیتوں اور ذہانت سے بلند مقام پایا۔ قائدانہ صلاحتیتیں ایسی رہیں کہ دنیا نے ان کا اعتراف کیا۔

فلم بورن اے کنگ ، سعودی عرب ، انگلینڈ اور اسپین کے مشترکہ تعاون سے تخلیق کی گئی ہے جس کی عکس بندی ریاض اور لندن میں ہوئی ہے۔ فلم میں غیر ملکی اداکاروں نے کام کیا جبکہ شاہ فیصل کے بچپن کا کردار سعودی بچے نے ادا کیا ہے۔

شاہ فیصل کی زندگی پر بنائی جانے والی یہ فلم اب سعودی شہر ریاض میں سمتبر میں ریلیز کی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.