وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیادرکھ دیا

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد، منصوبہ پرائیویٹ سیکٹرکی مدد سے انجام کو پہنچےگا،،50 لاکھ گھر بنیں گے، غریبوں کیلئے 10ہزار گھر مختص، عمران خان کہتے ہیں کچی آبادیوں میں رہنےوالوں کا طرز زندگی بدلیں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے  نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میراخواب ہے کہ جو اپنا گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتےانکو گھر بنانےکا موقع ملے۔

عمرن خان نے کہا کہ پاکستان میں غریب گھر اسلیے نہیں بنا سکتے کہ بینک گھر بنانے کیلیے قرض نہیں دیتے۔ قانون  بھی نیا لے کرآرہے ہیں۔ آسانیاں پیدا کررہے ہیں تاکہ لوگ بینکوں سےقرض  لیکر گھر بنا سکیں۔۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ بڑے شہروں میں کچی آبادیوں کے لیے بھی اسکیم شروع کررہے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت گھر کی قیمت عام آدمی  کی  پہنچ میں ہوگی۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.