انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 158 روپے 65 پیسے پر فروخت ہونے لگا

کراچی (نیوز ڈیسک ) ڈالر کا ریٹ مسلسل چڑھنے لگا، انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 158 روپے 65 پیسے پر فروخت ہونے لگا۔پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی اڑان مسلسل جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 158 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ ہوتی رہی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کےمعاشی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہونے تک ڈالر کے اثرات یونہی برقرار رہیں گے، آئی ایم ایف سے ملنے والا پیکج سخت شرائط کے سبب معیشیت پر بھاری پڑے گا جس سے نمنٹنے کیلئے حکومت کو تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.