صحافی سے بدتمیزی: کنگنا رناوت کا معذرت سے انکار

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بدتمیزی کے بعد صحافی سے معذرت کرنے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی بہن کے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دوبارہ زور دیا کہ صحافی سے کسی بھی صورت معافی نہیں مانگوں گی، کچھ لوگ صحافت نہیں بلکہ بالی ووڈ میں اپنے نمبر بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ ہر جگہ اچھے لوگوں کے ساتھ کچھ برے لوگ بھی ہوتے ہیں۔ میڈیا میں میرے بہت اچھے ہیں انہی کی بدولت مجھے ترقی ملی میں ان کی شکر گزار ہوں۔دوسری طرف صحافی کیساتھ کی جانے والی بدتمیزی پر پروڈیوسر ایکتا کپور نے صحافی برادری سے معافی مانگی ہے۔ ایکتا نے پیغام میں فلمی صحافیوں سے معافی مانگتے ہوئے درخواست کی ہے کہ 26 جولائی کو ریلیز ہونیوالی فلم کی تشہیری مہم کا بائیکاٹ نہ کریں۔ کہنا چاہتی ہوں کہ ہمارا مقصد کسی کی بے عزتی کرنا یا کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا ہم میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ صرف واقعے کی بنا پر ٹیم ورک کو نظر انداز نہ کریں جس نے فلم بنائی ہے۔یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے نئی فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کے گانے کی لانچنگ تقریب کے دوران صحافی سے بد تمیزی کی تھی۔ انڈیا کے شوبز صحافیوں نے کنگنا کے رویے پر فلم کی تشہیری مہم کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.