بھارتی فوجی افسران کیلئے واٹس ایپ بند

کراچی …بھارتی فوج نے اپنے تمام فوجی افسران کیلئے واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر پابندی لگادی ہے ،افسران کے اہلخانہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ افسران کی تعیناتی اور پوسٹنگ کی اطلاع شیئر نہ کریں ،فوجی افسران کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے سوشل میڈیا گروپ میں شامل نہ ہوں جس میں سویلین بھی سرگرم ہوں۔

وہ خود کو سابق فوجیوں کے سوشل میڈیا گروپس سے بھی الگ رکھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایسی ہدایت سیکورٹی کے نقطہ نظر سے دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جاری کی گئی اس ہدایت میں تمام افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ اور ایسے دیگر سوشل میڈیا گروپوں سے خود کو الگ کر لیں جو صرف حاضر سروس فوجیوں کے لیے مخصوص نہ ہوں، جن پر دوسرے لوگ بھی سرگرم ہوں اور جن کی شناخت کی تصدیق نہ کی جا سکتی ہو۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.