پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیالاہور:(12 جولائی 2019) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم انتظامیہ میں تبدیلی کافیصلہ کرلیاہے۔ ہیڈ کوچ کےلیے اشتہاردیاجائے گا جس میں مکی آرتھر بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔انضمام الحق کی سلیکشن کمیٹی کوفارغ کرکے نئے سلیکٹرلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے بعد ٹیم انتظامیہ کومکمل طور پرتبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ہیڈ کوچ سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف کے لیے باقاعدہ اشتہاردیاجائے گاجس میں مکی آرتھرکوبھی اپلائی کرنے کوکہاگیاہے۔

تاہم آئندہ سال آسٹریلیامیں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اوراس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کی طرز پر ہونے والے ایشیاکپ تک مکی آرتھر کوتوسیع دینے کی تجویز بھی زیرغورہے تاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈنمبرون اوردفاعی چیمپئن ٹیم کاتسلسل برقرار رکھاجاسکے جس کے بعد بورڈ ورلڈکپ دو ہزار تئیس تک تین سال کےلیے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کرے گا۔

پی سی بی نے انضمام الحق کی سربراہی میں موجودہ سلیکشن کمیٹی کوتحلیل کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کااعلان آئندہ ماہ کر دیاجائے گا۔ نئی سلیکشن کمیٹی کی پہلی ذمہ داری اکتوبر میں سری لنکاسے ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.