سونا سستا ہو گیا، فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہوکر 81600 روپے کا ہوگیا

 

کراچی (کاشف منیر) سونا سستا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 400 روپے کم ہوکر 81 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں قمی واقع ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونا 360 روپے سے کم ہو کر 69 ہزار 942 روپے کا ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر کمی سے 1408 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 672 کی سطح پر بند ہوا۔

 

واضح رہے کہ ایک روز قبل 10 گرام سونے کی قیمت 70302 ہزار روپے پر تھی جو کہ اب 360 روپے کم ہو کر 69942 روپے رہ گئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.