ایسا فیصلہ نہیں چاہتے کہ معیشت یا صنعت کو نقصان پہنچے، چیئرمین ایف بی آر

ایسا فیصلہ نہیں چاہتے کہ معیشت یا صنعت کو نقصان پہنچے، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد:(12 جولائی 2019)چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے کہا ہے کہ آایسا فیصلہ نہیں چاہتے کہ معیشت یا صنعت کو نقصان پہنچے۔ شناختی کارڈ کا مسئلہ ختم ہوچکاہےاس معاملے پرغلط فہمیاں زیادہ پیدا کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹااورمیدےپرکسی قسم کاٹیکس نہیں ہے، سی این آئی سی کی ضرورت سیلزٹیکس کیلئے ہے ، آٹا، روٹی کی قیمت بڑھانا، ایسی کوئی چیزنہیں ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہناتھا سی این آئی سی سےمتعلق ابہام اور پروپیگنڈاکیاگیا، گزشتہ رات کراچی کے تاجروں سےشناختی کارڈ سے متعلق بات کی، لوگ شناختی کارڈ کی شرط کی آڑ میں اپنے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔زیروریٹنگ پرسیلزٹیکس کامعاملہ 10 سال بعدواپس آرہاہے، مقامی یارن سےمتعلق یکساں مواقع کیلئےاپٹمانےمطالبہ کیاہے، مشاورت سے عملدرآمد ہوگا۔

شبر زیدی نے کہا کہ ہماراکسی سطح پرکسی سےکوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، چھوٹےدکانداروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم لانے کیلئے تیار ہیں، چھوٹا دکاندار کون ہے، اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسافیصلہ نہیں چاہتےکہ معیشت یاصنعت کونقصان پہنچے، شناختی کارڈکامسئلہ ختم ہوچکاہے، کراچی میں موبائل والے ڈیوٹیز زیادہ لگنے پر بات کررہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.