عامر خان نے آسٹریلوی باکسر کو شکست دے دی

جدہ …سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبداللہ اسٹیڈیم میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ چیمپئن عامر خان نے آسٹریلوی حریف باکسر بلی ڈب کو ناک آئوٹ کردیا۔

عامر خان تینوں رائونڈ میں آسٹریلوی باکسر پر حاوی رہے اور چوتھے راؤنڈ میں حریف باکسر کو ناک آئوٹ کرکے فائٹ جیت لی۔ فائٹ جیتنے کے بعد عامر خان نے کہا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی، جدہ میں دوبارہ آئوں گا۔

انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا ’’تھینک یو جدہ‘‘ کہہ کر شکریہ ادا کیا۔ فائٹ جیتنے کے بعد سابق آرمی چیف راحیل شریف نے باکسر عامرخان کو گلے لگا کر مبارک باد دی،مقابلہ دیکھنے والوں میں پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : واضح رہے عامر خان نے پہلی بار سعودی عرب میں باکسنگ فائٹ کی،عامر خان اور دیگر باکسرز کی فائٹ دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین کے علاوہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر باکسر عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے چاہا تو آئندہ فائٹ کے لئے بہت جلدہ جدہ آئوں گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.