تاجر وں نے کبھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیا، مزید بوجھ ڈالنے اورمعیشت کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے اقدامات واپس لئے جائیں : اشرف بھٹی

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ اعدادوشمار سے واضح ہے کہ تاجر طبقہ ٹیکسوں کی مد میں مجموعی قومی آمدنی میں بڑا حصہ دار ہے اس لئے انہیں شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے ،کبھی بھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیا۔ لیکن مزید بوجھ ڈالنے اور معیشت کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے اقدامات واپس لئے جائیں ،شٹر ڈائون ہڑتال کی کامیابی کسی کی ہار یا جیت نہیں ،ملک بھر کے تاجر متحد ہیں ،حکومت مسائل کے حل کے لئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کرے ۔ ان خیالات کا اظہار

انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم برملا اعتراف کرتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہو سکتا اور ایک دن کی ہڑتال سے معیشت کو اربوں ،کھربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب ہم حکومتی پالیسیوں اور ٹیکسز کے بوجھ کی وجہ سے کاروبار کرنے کے قابل نہیں رہیں گے تو پھر ہمارے پاس سوائے شٹر گرانے کے کوئی چارہ باقی نہیں رہ جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ 13جولائی کی کامیاب ہڑتال سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملک بھر کے تاجر متحد ہیں اس لئے حکومت فی الفور مذاکرات کا راستہ اپنائے اور ہمارے تحفظات کو دور کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو حکومت بند کمروں میں بیٹھ کر پالیسیاں بنانے کی بجائے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے ۔ حکومت نے جن سے شعبوں سے ٹیکسز وصول کرنے ہیں اگر انہیں اعتماد میں نہیں لیا جائے تو اس کے کس طرح نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.