اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گاکراچی: ( 15 جولائی 2019) دو ماہ کیلے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کیا جائے گا۔ شرح سود میں 1 فیصد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکر رضا باقر کل کررہے ہیں، روپے کی گرتی قدر اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث ماہرین توقع کررہے ہیں کہ سٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے۔

اس وقت بنیادی شرح سود 12.25 فیصد ہے اور مئی 2018 سے اب تک شرح سود میں 5.75 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ دوسری جانب جون 2019 میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد رہی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.