بھارت کا چاند پر خلائی مشن بھیجنے کا خواب ادھورا رہ گیا

 

پبلک نیوز: بھارت کا چاند پر بھیجے جانے والا خلائی مشن روانہ ہونے سے پہلے ہی ناکام ہوگیا۔ چندریان 2 کی روانگی تکنیکی خرابی کے باعث روانگی کے وقت سے 56 منٹ قبل مؤخر کر دی گئی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا اور چاند پر خلائی مشن بھیجنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ خلائی مشن، چاند پر جانے سے پہلے ہی ناکام ہو گیا۔

 

چاند پر بھیجے جانے والے مشن چندریان 2 کی روانگی مؤخر کردی گئی۔ مون مشن کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے روانگی کے وقت سے 56 منٹ پہلے مؤخر کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ راکٹ بھیجنے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چندریان 2 کی روانگی سے روس، امریکا اور چین کے بعد بھارت چاند پر مشن بھیجنے والا چوتھا ملک بن جاتا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.