ڈوبتے ہوئے کو بچانے کیلئے انقلابی ایجاد لائف بوائے

سمندرمیں نہانے کے شوقین افراد اکثر پیراکی نہ جاننے کے باعث اپنی زندگیاں خطروں میں ڈال دیتے ہیں۔ ڈوبتے ہوئے کسی بھی فرد کی فوری مدد کیلئے لائف بوائے ڈولفن 1 تیار کر لیا گیا۔ یہ تختہ نما لائف بوائے ڈوبتے شخص تک بذریعہ ریموٹ کنٹرول پہنچ کر اسے بحفاظت ساحل تک پہنچادیتا ہے۔ ہانگ کانگ کی کمپنی اوشن الفا کی جانب سے بنایا جانے والا یہ لائف بوائے سمندر کی بپھری موجوں کا مقابلہ نہ کرسکنے کے باعث نیم بیہوش ہوجانے والے فرد کو بھی ریسکیو کرسکتا ہے۔ لائف بوائے کا کل وزن 13 کلو گرام ہے جسے کنارے پر بیٹھا کوئی بھی شخص کسی قسم کے کنکشن کے بغیر ریموٹ کنٹرول سے چلا سکتا ہے لیکن وائرلیس نظام کی حد 500 میٹر تک ہے۔ یہ طاقتور پروپیلر کے ذریعے 15 کلومیٹر فی گھنٹی کی رفتار سے آگے بڑھ سکتا ہے اور اگر تندوتیز لہروں کی بدولت پلٹ جائے تب بھی کام جاری رکھتا ہے۔ تاحال اس کی قیمت واضح نہیں کی گئی لیکن ایک محتاط اندازے کے مطابق یہ 5 ہزار ڈالرز سے زائد ہوگی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.