ثقلین مشتاق نے انگلش فتح کو اتحاد کی مرہونِ منت قرار دیدیا

کراچی(آن لائن)بولنگ کوچ ثقلین مشتاق نے انگلش فتح کو اتحاد کی مرہون منت قرار دیدیا،سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق بطور اسپن بولنگ کوچ فاتح انگلش ٹیم کا حصہ رہے، لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایاکہ ورلڈکپ جیتنے پر انگلینڈ میں جشن کا سماں ہے، میچ کے بعد رات گئے تک کھلاڑی لارڈز میں جشن مناتے رہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی لانگ روم میں موجود رہی جہاں انگلش کرکٹرز نے انھیں جوائن کیا، کھلاڑیوں کے والدین، بیگمات اور دیگر فیملی ممبرز بھی جشن میں شریک ہوئے، کوچ نے تقریر کی اور پلیئرزکو عمدہ کارکردگی کا سلسلہ ایشز

سیریز میں بھی جاری رکھنے کا کہا، بعض پلیئرز نے گانا تیار کیا جسے سب مل کر گاتے رہے،سب نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ انگلش ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ سب کے مذہبی عقائد کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ مجھ سمیت معین علی اور عادل رشید کے حوالے سے مکمل احتیاط برتی گئی کہ کوئی ایسا کام نہ ہو جس کی ہمیں ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا، دورانِ میچ ڈریسنگ روم میں پلیئرز مقدس لفظ ’’انشااللہ ‘‘بھی کہتے رہے ۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ انگلش ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست اور تمام کھلاڑی ہر وقت ایک دوسرے کی مدد کو تیار رہتے ہیں، میچ ٹائی ہوا تو سب لارڈز کی بالکونی سے نیچے گئے اور میچ کی حکمت عملی پر بات کی، ٹیم یکجا اور سب کا ایک ہی مقصد ٹائٹل جیتنا تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.