جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواست کردی

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواست کردیاسلام آباد:(16 جولائی 2019)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس گرفتار تین ملزمان خورشید انور جمالی،عارف علی اور آصف محمود نے پلی بارگین کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی، جہاں گرفتار تین ملزمان خورشید انور جمالی،عارف علی اور آصف محمود نے پلی بارگین کی درخواست کی۔

ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست پر عدالت نے نیب کو پلی بارگین کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چوبیس جولائی تک توسیع کردی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.