ماہرہ خان کی نئی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کا ٹریلر ریلیز

ماہرہ خان اور بلال اشرف کے مداح طویل عرصے سے ان کی نئی آنے والی فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کے منتظر ہیں جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ تین منٹ دورانیے کے اس ٹریلر کا آغاز نور ( ماہرہ خان ) سے ہوتا ہے جو اپنی خوابوں کی دنیا میں مگن رہتی ہے جب تک کہ اس کا سامنا حقیقت سے نہیں ہوتا۔ ماہرہ کی ملاقات فلم نگری کے ایک سپر اسٹار سمیر خان (بلال اشرف ) سے ہوتی ہے جس سے نور کو پیار ہوجاتا ہے لیکن اس سفر میں کچھ تلخ موڑ آتے ہیں اور دونوں کی راہیں الگ ہو جاتی ہیں۔ ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں ماہرہ خان اور بلا ل اشرف کے درمیان بہت اچھی ذہنی ہم آہنگی دیکھنے کو ملے گی۔ فلم کا ٹریلر دیکھنے کیلئے یہاں کریںفلم ’’سپراسٹار ‘‘ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظرآئیں گے جبکہ اداکارہ کبریٰ خان نے بھی ڈانس نمبر پر پرفارمنس دی ہے۔ ماہرہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے ٹریلر کا لنک شئیر کرتے ہوئے اپنا ڈائیلاگ لکھا ’’تماشا ہے تو پھر تماشا ہی سہی ‘‘۔ اس سے قبل فلم کی پہلی جھلک کے علاوہ گانا ’بیکاراں‘ بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔ یہ گاناعلی سیٹھی اور زیب بنگش کی آواز میں ہے۔ مومنہ درید کی پروڈکشن اور محمد احتشام الدین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، جاوید شیخ اور مرینہ خان شامل ہیں جبکہ مہمان اداکاروں میں ہانیہ عامر، خالد بٹ اور مانی بھی نظر آئیں گے۔ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.