نوازشریف برسراقتدار آئیں گے کوئی ان کا راستہ نہیں روک سکے گا:خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف برسراقتدار آئیں گے کوئی ان کا راستہ نہیں روک سکے گا۔ نوازشریف کو ہٹانے والے خود ختم ہو جائیں گے۔ آخری وقت تک یہ جنگ لڑیں گے۔ چند ماہ مزید مل سکتے ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کے طوفان کی زد میں ہے۔ خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے اپوزیشن کو کرپشن کی آڑ میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکومت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ عوام پر جو عذاب ٹوٹا ہے دو چار ماہ میں شدت اختیار کر جائے گا۔ ہر طرف مہنگائی کی بات ہو گی۔ بدترین انتقامی کارروائیوں کے لئے اداروں کا بے جا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ۔ ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ بجٹ پیش کرنے والے کو 24 گھنٹوں میں نوازا گیا۔ غیرمنتخب لوگوں کو دباؤ میں آ کر منتخب نمائندہ کی تحقیر کی جا رہی ہے جنہوں نے بجٹ تیار کیا ہے ان کے چہروں پر نقاب ہیں۔ آئی ایم ایف کے ملازمین معیشت چلا رہے ہیں۔ یہ لوگ آئیں گے جیسے جائیں گے۔ نمائندوں، ملازمین اور عوام کو ان کا عذاب جھیلنا پڑے گا۔  ثنا اللہ  کے خلاف  ایف آئی آر مضحکہ خیز ہے کیا رانا ثناء اللہ 20 کلو کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔ پہلے بھینس چوری کے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ ایسا نہ ہو کسی کی گاڑی سے بھینس برآمد ہو جائے۔ یہ چیزیں سیاست کے لئے برے شگون ہوتے ہیں۔ کرپشن کے خلاف جہاد میں ان کے ساتھ ہیں۔ ایک ویڈیو سامنے آئی مسئلہ علامتی ہے۔ عدالت پر اعتماد ہے۔ انصاف کے تقاضے پورے ہونگے۔ جج واپس چلا گیا۔ نوازشریف آج بھی قید ہیں جو نوازشریف کے ساتھ سیاست کرتے رہے ان کی کابینہ میں رہے ان کی آنکھوں میں تھوڑی سی شرم آنی چاہئے۔۔ ہم این آر او نہیں مانگ رہے ہیں۔ آخر وقت تک یہ جنگ لڑیں گے۔ پی پی پی، ایم ایم اے، مسلم لیگ (ن) عزت و وقار سے یہ جنگ لڑیںگے۔ اس جنگ سے سب سے زیادہ نقصان قوم اور اس ملک کا ہو گا۔ ہم قید کاٹ لیں گے۔ میرے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑی ہوتی تھیں بچوں سے ملاقات میں تذلیل کے لئے ہاتھ میں ہتھکڑی ہوتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ملک و قوم کے لئے ہتھکڑی تھی۔ سب کے لئے سبق ہے۔ آج بھی بھٹو کا نام زندہ ہے۔ نوازشریف کا نام مٹانے والے ختم ہو جائیں گے۔ نوازشریف کا نام زندہ رہے گا۔ نوازشریف بار بار ووٹوں سے آیا۔ پھر شیر آئے گا کوئی اس کا راستہ نہیں روک سکے گا۔ سسٹم کے لئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے۔ میڈیا کی آزادی سے جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ ان کا گلہ گھوٹنے سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے۔ خلق خدا کی آواز نوازشریف، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف کے ساتھ ہیں۔ پروڈکشن آرڈر جاری کر لیا۔ اس سے سسٹم مضبوط ہو گا۔ سپیکر سب کے محافظ بنیں۔ کوئی اختلافات کی بنیاد پر کسی کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا۔ رانا ثناء اللہ نے بیان دیا ہے کہ وہ پروڈکشن آرڈر نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول میں تناؤ ہے۔ عزت و بہادری سے ان کا سامنا کرینگے۔ ہم نہیں چاہتے کہ مستقبل میں دوسری طرف کے ستھی کسی آزمائش میں آئیں۔ عوام جھولی اٹھا اٹھا کر مہنگائی کی وجہ سے بددعائیں کس کو دے رہے ہیں۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.