چین کی معاونت کے الزام پر 'گوگل' کے خلاف تحقیقات کا عندیہ

ویب ڈیسک — 

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ان کی حکومت ان الزامات کی تحقیقات کرے گی کہ ٹیکنالوجی کمپنی "گوگل" نے چین کی حکومت کی مدد کی ہے۔

لیکن "گوگل" نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں ارب پتی بزنس مین اور "پے پیل" کمپنی کے شریک بانی پیٹر تھیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ "گوگل" چین کی خفیہ معاونت کر رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹر تھیل کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ عظیم اور شان دار شخصیت کے مالک ہیں اور ان سے بہتر اس معاملے کو کوئی نہیں جان سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اس معاملے کو دیکھے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.