جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار علی نورنے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کر دیا

کراچی(این این آئی)پاکستانی گلوکار علی نور کی طبیعت کے حوالے سے رواں ماہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہیں جس کے بعد مداح ان کے لیے کافی پریشان ہوگئے تھے تاہم اب گلوکار نے خود مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کردیا ہے۔گلوکار نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ اب پہلے سے بہتر ہیں جبکہ انہوں نے مداحوں کی دعاؤں اور سپورٹ پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔علی نور نے یہ بھی لکھا کہ وہ جلد ایک اہم اعلان بھی کرنے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ

کئی عرصے سے ایک پروجیکٹ کر کام کررہے تھے جس کا اعلان وہ پہلے ہی کردیتے تاہم طبیعت کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔علی نور کے مطابق اس نئے اعلان کے بعد مداحوں کو ماضی کی کئی باتیں یاد آجائیں گی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں علی نور کے کزن نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ علی نور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں، ان کا جگر ناکارہ ہوگیا ہے اور انہیں مداحوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔جس کے بعد ہر کوئی ان کی خیریت جاننے کے لیے اپنی تشویش کا اظہار کرنے لگا۔بعدازاں علی نور کے بھائی حمزہ نور نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ علی نور کی حالت پہلے سے بہتر ہے، ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.