کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہاسلام آباد: (17 جولائی 2019) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کی رہائی کی بھارتی درخواست مسترد کردی ہے۔ کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان عالمی برداری کا ذمہ دار رکن ہے اور قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اسی عزم کے تحت پاکستان معزز عدالت میں پیش بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں پیش ہونے کیلئے پاکستان کو بہت مختصر نوٹس ملا تھا۔ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان قانون کے مطابق آگے چلے گا۔ کلبھوشن یادیو بغیر ویزہ بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان آیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اس کی جعلی شناخت حسین مبارک پٹیل کے نام سے ہوئی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور کئی دہشتگرد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ کلبھوشن نے تمام الزامات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو قبول کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.