چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد

 پاکستان مسلم لیگ ن کے ہنگامی طورپر تین ارکان سینیٹ پاکستان واپس پہنچ گئے ، باقی تین ارکان بھی ایک دوروز میں وطن واپس پہنچ جائیں گے ان میں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم خان، سینیٹر چوہدری تنویر اورسینیٹر حافظ عبدالکریم شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے موقع پر اپوزیشن کی  بڑی جماعت کے چھ ارکان سینیٹ ملک سے باہر تھے۔ سینیٹر پروفیسرساجد میر سمیت تین سینیٹر ہنگامی  بنیادوں پر واپس پہنچ گئے ہیں دیگر  تین سینیٹرز کو بھی گزشتہ روز بھی ٹیلی فون کیے گئے۔ مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق ایک دو روز میں تینوں سینیٹرز پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام 30ارکان چیئرمین سینیٹ کیخلاف  عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری پر حصہ لیتے ہوئے رہبر کمیٹی کے فیصلے کی پاسداری کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.