روسی حکومت نے کرکٹ کو کھیل تسلیم کرنے سے انکار کردیا

ماسکو( آن لائن )روس کی حکومت نے کرکٹ کو باضابطہ طور پر کھیل تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کا مطلب ہے کہ فٹبال کے بعد دنیا کے مقبول ترین دوسرے کھیل کو حکومت کی جانب سے مالی سپورٹ حاصل نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ یہ حیران کن فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب عالمی کپ ٹورنامنٹ ختم ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا جس کے نتیجے میں دنیا کے سب سے بڑے ملک میں کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ۔واضح رہے کہ روسی حکومت نے کھیلوں کی ایک فہرست میں کرکٹ کے علاوہ باکسنگ سے مماثل کھیل موئے تھائی کو بھی شامل نہیں کیا جو روسی حکومت کے مطابق بطور کھیل کوالیفائی نہیں کرتا حالانکہ روس میں کرکٹ 1870 سے کھیلی جا رہی ہے اور 2017 میں آئی سی سی نے اسے ایسوسی ایٹ رکنیت بھی دے دی تھی

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.