اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہوگی  

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق سزا مکمل ہونے پر شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے کرکٹر کی طرف سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ری ہیب مکمل ہونے پر شرجیل خان کوکرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے بتایا کہ ری ہیب پروگرام کیلیے جلد پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر شرجیل خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا جس کے بعد ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.