پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردی کے الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردی کے الزامات کو مسترد کردیااسلام آباد: (19 جولائی 2019) پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردی کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشتگردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے۔ امید ہے کہ افغانستان اور خطے میں امن کیلئے دونوں ممالک مل کر کام جاری رکھیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ عوامی سطح پر بلیم گیم دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان ہم آہنگی کی نفی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعے باہمی تعاون سے حل کرنے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.