دنیا کے انتہائی مایہ ناز کھلاڑی ملنگا نے کس ملک کی شہریت لے لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے انتہائی مایہ ناز کھلاڑی ملنگا نے کس ملک کی شہریت لے لی ،پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر ،،،سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے آسٹریلیا کی شہریت حاصل کر لی ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ مستقل طور پر آسٹریلیا منتقل ہو جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 سالہ فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا اس وقت آسٹریلیا میں ہی ہیں جہاں وہ اپنے چند دوستوں کیساتھ ملاقات کریں گے۔ انہوں نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اشانتھا دی میل کو اپنی سری لنکا واپسی سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ 22 جولائی کو واپس آ جائیں گے اور 26 جولائی سے بنگلہ دیش کیخلاف شروع ہونے والی سیریز میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق لاستھ ملنگا ممکنہ طور پر آسٹریلیا میں کوچنگ کریں گے جبکہ وہ پہلے سری لنکن کھلاڑی نہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سری لنکا سے کہیں اور منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ جلد ہی ایک اور کھلاڑی کی جانب سے بھی ایسا ہی فیصلہ سامنے آئے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.