حکومت کی ٹانگیں لڑکھڑا رہی ہیں اور یہ آخری سانسوں پر ہے، مریم نواز

حکومت کی ٹانگیں لڑکھڑا رہی ہیں اور یہ آخری سانسوں پر ہے، مریم نوازلاہور: (21 جولائی 2019) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ جس حکومت کو آوازوں اور راستوں کو بند کرنا پڑے، اس حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اب حکومت کی ٹانگیں لڑکھڑا رہی ہیں اور یہ آخری سانسوں پر ہے۔

اپنی رہائش گاہ جاتی امراء لاہور سے مریم نواز ریلی کو صورت میں فیصل آباد کیلئے روانہ ہوئیں۔ مریم نواز نے سبز رنگ کا لباس زیب تک کیے ہوئے تھا جس پر سابق وزیر اعظم کی تصویر اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ درج تھا۔

مریم نواز کی گاڑی کے سامنے کارکنان کی جانب سے صدقے کا بکرا ذبح کیا گیا۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ فیصل آباد کے تاجروں مزدوروں، صنعتکاروں اور شیروں کو بتا دینا چاہتی ہیں کہ مریم نواز آپ کے پاس آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس حکومت کو میڈیا کو بند کرنا پڑے۔ جس حکومت کو اپوزیشن کے لیڈروں کو بند کرنا پڑے، اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.