لیبیا: خلیفہ حفتر کی فوج نے طرابلس میں ترکی کا ڈرون طیارہ مار گرایا

لیبیا کے دارلحکومت طرابلس کے علاقے عین زارہ میں ترکی کا بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔ فوجی ذرائع کے بقول یہ کارروائی لیبیا کی فوج نے سرانجام دی۔

ادھر لیبیا ہی فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ طرابلس پر ترک فضائیہ کی بمباری میں لیبی فوج کے آٹھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔

لیبی فوج نے طرابلس پر بڑے حملے کی تیاری کا اعلان کر رکھا ہے۔ فوجی ذرائع نے دارلحکومت کے نوجوانوں کو حملے کے لئے تیار رہنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

خلیفہ حفتر کی وفادار لیبی فوج کے میڈیا سیل نے ایک بیان میں بتایا کہ دارلحکومت کی سرحد پر فوجی تیار بیٹھے ہیں۔ انہیں اس پوزیشن میں حتمی احکامات کا انتظار ہے تاکہ وہ ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے جتھے پر فیصلہ کن وار کر کے انہیں نیست ونابود کر دیں۔

قبل ازیں لیبی فوج کے دستوں کی قومی وفاق حکومت کے زیر کمان دستوں سے طرابلس کے جنوب میں الیرموک فوجی کیمپ داخل سے قبل پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

لیبی فوج نے الیرموک کیمپ کا کنٹرول سنبھال کر جھڑپوں کو قریبی الخلاطات شاہراہ کی جانب دھکیل دیا جبکہ ان کے فوجی الیرموک کیمپ کے عقب میں رہائشی کالونی، جسے لیبی شاہراہ قبرستان کے نام سے جانتے ہیں، تک جا پہنچے تاکہ قومی حکومت کی فوج سے لڑائی کا آغاز کر سکیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق الیرموک کیمپ علاقے کا اہم فوجی ٹھکانہ ہے۔ دو ہزار گیارہ کے بعد یہ کیمپ طرابلس انقلاب بریگیڈ کا مرکز رہا۔ بعد ازاں خلیفہ حفتر کی وفادار فوج اور قومی وفاق حکومت کی فوج باری باری یہاں قابض رہیں، جس کے بعد یہ علاقہ الگ تھلگ رہ گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.