ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، سب سے مشکل مرحلہ تھائی باٹ پی نوٹ نے جیت لیا

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں پہاڑی سلسلے کا سب سے مشکل مرحلہ میزبان رائیڈر تھائی باٹ پی نوٹ نے جیت لیا، دفاعی چیمپئن تھامس کو شکست ہو گئی، جوشیلے سائیکلسٹ کو مداحوں کی داد نے زیادہ پرجوش کر دیا۔

پیرس میں جاری سائیکلنگ سیزن کے سب سے بڑے ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا 14واں مرحلہ، پہاڑی سلسلے نے رائیڈرز کا امتحان سخت بنا دیا۔ اونچائی پر چڑھتے ہوئے ایک سو سترہ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا کٹھن راستہ خوبصورت قدرتی مناظر سے بھی ایونٹ توجہ کا مرکز رہا۔

سڑک کنارے کھڑے مداحوں نے سائیکلسٹس کو داد دی سب جیت کے لیے پرجوش تھے کہ فرنچ رائیڈر تھائی باٹ پی نوٹ نے 14 واں مرحلہ جیت لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے دس منٹ اور بیس سیکنڈ میں طے کیا۔ مجموعی برتری کے حامل ان کے ہموطن جولین الافلپ اور دفاعی چیمپئن گیرائنٹ تھامس بھی پیچھے رہ گئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.