الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 16 نشستوں کے ابتدائی مکمل نتائج جاری کردیئے

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 16 نشستوں کے ابتدائی مکمل نتائج جاری کردیئےاسلام آباد: (21 جولائی 2019) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کی سولہ نشستوں کے ابتدائی مکمل نتائج جاری کردیئے۔ ترجمان کےمطابق الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن چودہ روز میں جاری کرے گا۔

خیبرپختونخواہ میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پہلی بار الیکشن کا انعقاد ہوا۔ صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی 16 صوبائی نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدواروں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ایک ایک نشست جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے حصے میں آئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین کی 4 اور ایک اقلیتی نشست کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ آزاد امیدواروں کو کسی جماعت میں شامل ہونے کیلئے 3 روز دیئے جائیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.