بھارت اور امریکا کے درمیان خلا کو پاکستان نے بہت دانشمندانہ انداز سے پر کیا ہے:مشیر امریکی صدر ساجد تارڑ

لاہور: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والی خلا کو پاکستان نے بہت دانشمندانہ انداز سے پر کیا ہے۔ جی این این کے پروگرام "ویو پوائنٹ " میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے خصوصی گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اوبامہ دور سے لے کر اب تک اس ریجن میں امریکن فارن پالیسی تبدیل ہو چکی ہے اور عمران خان کادورہ امریکا  اسی کڑی کا ایک حصہ ہے۔دوسری جانب امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات پہلے جیسے نہیں ہیں اور امریکا اور بھارت میں ایرانی تیل پر تنازع چل رہا ہے جبکہ روس سے میزائل کی خریداری پر بھی امریکا کو تحفظات ہیں ان چیزوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان  ایک خلا پیدا ہو گیا  ہے اور اس خلا کو پاکستان کی سیاسی اور عسکری  اسٹیبلشمنٹ نے بہت دانشمندانہ انداز  سے پر کیا ہے،اور اس پر میں پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،اب پاکستان اور امریکا کے درمیان برف پگھل رہی اور یہ دورہ بھی اسی کڑی کا ایک نتیجہ ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.