اٹھارویں ترمیم ہمارے لئےعذاب بن گئی ہے: مصطفی کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ میں نے ہر جگہ 18ویں ترمیم کی حمایت کی لیکن یہ ترمیم ہمارے لئے عذاب بن گئی ہے ، سندھ میں ایڈز کی وبا پھیل رہی ہے اور سکریننگ کیلئے پیسہ نہیں ہے۔  کراچی میں پی ایس پی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال  کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر اعظم کراچی میں ایک رات بھی قیام نہیں کرتا اور وزیر اعلیٰ سندھ وزیراعظم سے ملاقات نہیں کرتے، بلاول صاحب اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازش آپ کی حکومت کر رہی ہے،کراچی کی منتخب حکومت کو سندھ حکومت نے یرغمال بنا رکھاہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہر جگہ 18ویں ترمیم کی حمایت کی لیکن یہ ترمیم ہمارے لئے عذاب بن گئی ہے ، اٹھارویں ترمیم کا کیا کریں جب لوگ بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں، سندھ میں ایڈز کی وبا پھیل رہی ہے اور سکریننگ کیلئے پیسہ نہیں ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.