ڈی جی بوائے پر گھریلو تشدد کا الزام، گلوکار کا حقائق سامنے لانے کا اعلان

کراچی:اداکار ، گلوکارڈی جی بوائے محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ نے اپنے شوہر محسن عباس کی تشدد کی تصاویر وائرل کر دیں جبکہ گلوکار نے جلد ثبوتوں کے ساتھ حقائق سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار ، گلوکار ڈی جی بوائے محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ نے اپنے شوہر پر مبینہ جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے تصاویر جاری کیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ شوہر مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے پولیس کو رپورٹ کر دی ہے۔میں اب تھک چکی ہوں، ظلم برداشت کرنا بھی گناہ ہے،محسن عباس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ محسن عباس نے مجھے حاملہ حالت میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اپنے بچے کے لیے میں نے اس شادی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا۔بیٹے کی پیدائش کے دو روز بعد محسن صرف تصاویر لینے کے لیے آیا تا کہ پبلسٹی حاصل کرسکے تاہم شوہر مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے،لیکن اب بس! جو لڑکیاں اس طرح کے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں آپ کے لیے کوئی نہیں آئے گا آپ کو اپنے لیے خود آگے آنا ہوگا۔ مجھے معلوم ہے اللہ میرے ساتھ ہے، اکیلے اپنے بچے کی پرورش کر لوں گی۔پولیس کو رپورٹ کر دی ہے،مسٹر محسن میں تمہیں عدالت میں ملوں گی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.