سٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو فارن کرنسی کی آزادانہ خریدوفروخت کی اجازت

کراچی: سٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو فارن کرنسی کی آزادانہ خریدوفروخت کی اجازت دے دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی آزادانہ خرید و فروخت کی اجازت ہو گی جس کا اطلاق فوری ہو گا۔اب تمام کمرشل بینک فارن کرنسی کی خریدوفروخت کر سکیں گے۔ڈکلیریشن کی صورت میں 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی بھی بینکوں کو فروخت کی جا سکے گی، بینک غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں سے نکالی گئی رقوم بھی خرید سکیں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.