اپوزیشن کے بیشتر سینیٹرز کے حکومت سے رابطے ہیں، غلام سرور خان

اپوزیشن کے بیشتر سینیٹرز کے حکومت سے رابطے ہیں، غلام سرور خاناسلام آباد: (22 جولائی 2019) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بیشتر سینیٹرز کے حکومت سے رابطے ہیں۔

اپوزیشن کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے غلام سرور خان نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن کے بیشتر سینیٹرز کے  حکومت سے رابطے ہیں۔ اپوزیشن کے کئی اراکین اجلاسوں میں ضرور بیٹھتے ہیں مگر چیئرمین سینیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ اپوزیشن کچھ بھی کر لے، تابوت میں آخری کیل ہم ہی ٹھونکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی ہر تبدبیر ناکام بنائیں گے۔ حکمت عملی بنالی ہے، کل ریکوزیشن اجلاس ہے۔ ہوسکتا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ ہو، زیربحث ہو۔

غلام سرور خان نے  کہا کہ اپوزیشن صادق سنجرانی کا بطور چئیرمین احترام کرے، ہم سلیم مانڈوی والا کا بطور ڈپٹی چئیرمین احترام کریں گے۔ اپوزیشن رہنما اس وقت سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اپوزیشن کے کئی ارکان خفیہ رائے شماری میں خدا خوفی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا رویہ ہمیشہ اپوزیشن کے حق میں بھی رہا۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت اپوزیشن میں ہمارے کئی باشعور دوست ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے کئی لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ کام ٹھیک نہیں ہے۔ سب سے پہلے ادارے کا احترام ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ ایوان کو بہت اچھے طریقے سے چلاتے ہیں۔ خفیہ ووٹنگ میں اپوزیشن پٹ جائے گی۔ اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔

غلام سرور خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹر اجلاس میں مجبوراً آتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز اپنے جماعت سے نالاں ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.