سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق فیصلہ جاری کردیااسلام آباد: (22 جولائی 2019) سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہوسکتا۔ سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپیل معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ سزا معطلی سے جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں ہوتیں۔ انتخابی اہلیت سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے ہوسکتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.