ایران کا سی آئی اے کے جاسوس پکڑ کر انہیں سزائے موت دینے کا دعویٰ

ایران کا سی آئی اے کے جاسوس پکڑ کر انہیں سزائے موت دینے کا دعویٰتہران: ( 22 جولائی 2019) ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی جاسوسی کا نیٹ ورک توڑنے اور 17 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایران نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسوں کو پکڑا جن میں سے بعض کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہےکہ اس کارروائی میں 17 ملزمان کو گرفتا کیا گیا۔

ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس منسٹری کے حکام نے سی آئی اے کے جاسوسوں کی گرفتاری اور ان کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔

ایران کی منسٹری آف انٹیلی جنس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے جاسوس حساس اور اہم نجی سیکٹر کے اقتصادی، نیوکلیئر، انفرا اسٹرکچرل، عسکری اور سائبر سینٹرز کے علاقوں میں ملازم تھے جہاں انہوں نے مخصوص اطلاعات جمع کیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.