ٹرمپ عمران ملاقات میں نئی ترجیحات طے کی جائیں گی، فردوس عاشق اعوان

ٹرمپ عمران ملاقات میں نئی ترجیحات طے کی جائیں گی، فردوس عاشق اعوانکراچی: (22 جولائی 2019) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹرمپ عمران ملاقات میں نئی ترجیحات طے کی جائیں گی۔ ملاقات کے خطے پرگہرے اثرات مرتب کرے گی۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عالمی سطح پر ملکی بیانیے کو اجاگر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل واشنگٹن کے اجتماع سے زہریلا پروپیگنڈا کرنے والوں کو مات ہوئی۔ جس کو احتجاج اور سیاست کرنی ہے، پاکستان آکر کرے۔ بیرون ملک ایک بیانیہ ہونا چاہیئے۔

فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت نے میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.