بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسی میں خفیہ تبدیلی کے اشارے ، حقیقت منظر عام پر آگئی

واشنگٹن — بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھارتی حکومت سے دریافت کیا ہے کہ کیا امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ دئے گئے بیان کی روشنی میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسی میں خفیہ طور پر کوئی تبدیلی واقع ہو رہی ہے؟

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی باضابطہ ملاقات سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان کے اچھے دوست ہیں اور خود انہوں نے، کچھ عرصہ قبل، ان سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی درخواست کی تھی۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ نے میڈیا سے اس بات چیت کے بارے میں خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس بیان سے بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسی میں کسی خفیہ تبدیلی کے اشارے ملتے ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کیا اس بیان پر بھارتی حکومت صدر ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے گی یا پھر حقیقت میں بھارت نے تیسرے فریق کی ثالثی قبول کرتے ہوئے خفیہ طور پر اپنی روایتی پالیسی تبدیل کر لی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.