فیس ریکوگنیشن فیچر : امریکی عدالت نے فیس بک کی درخواست مسترد کردی

واشنگٹن : امریکی عدالت نے ”فیس ریکوگنیشن “ فیچر کیخلاف مقدمہ ختم کرنے کیلئے فیس بک کی درخواست مسترد کردی۔فیس بک پر اس فیچر کے ذریعے صارفین کا بائیومیٹرک ڈیٹا اکٹھا کرنے کا الزام ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی چہرہ شناخت کرنے والے فیچر کے خلاف ”اے کلاس ایکشن “ مقدمہ درج ہے جس میں کہا گیا کہ فیس بک نے صارفین کی اجازت کے بغیربائیومیٹرک ڈیٹا اکٹھا کر کے محفوظ کیا ہے۔ اس کیس کے خلاف فیس بک نے امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے تین رکنی بینچ نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک کی چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق مقدمے کا فیصلے سے اس بات کا اظہار بھی ہوتا ہے کہ مقدمہ دائر کرنے والے افراد کو ممکنہ طور پر اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔فیس بک نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس نے اپنی چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق صارفین کو آگاہی دی ہے اور وہ اس ٹیکنالوجی کو کسی بھی وقت آن یا آف کرسکتے ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.