اسپاٹ فکسنگ:سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی گزشتہ روز ختم

لاہور:اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی کرکٹر شرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی گزشتہ روز ختم ہو گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی برس معطلی سمیت پانچ سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعداُن کی تیس ماہ کی سزا کل ختم ہو چکی ہے۔

شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کے لیے اعتراف جرم کرکے معافی مانگنا ہوگی۔شرجیل خان کرکٹ میں واپس آنے کے لیے ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد ہی کھیلنے کے اہل ہوں گے۔اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے انہوں نے پی سی بی سے رابطہ بھی کیا تھا۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.