پاکستانی فلم ”پرے ہٹ لو“ کا عید پر 8کروڑ سے زائد کا بزنس

کراچی : عید الضحیٰ پر پیش کی جانے والی پاکستانی فلم ”پرے ہٹ لو“ نے 3روز میں پاکستان سمیت بین الاقوامی باکس آفس پر 8کروڑ کما لئے ۔ تفصیلات کے مطابق عاصم رضا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں شہریار منور اور مایا علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔جبکہ دیگر کاسٹ میں علی بٹ ، زارا نور عباس، فواد خان، میرا، حناءدلپذیر اور ندیم بیگ شامل ہیں۔فلم کی ملک بھر سمیت بین الاقوامی سطح پر کامیاب نمائش جاری ہے۔ اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر فلم”پرے ہٹ لو“ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی پاکستان اور بین الاقوامی سینما گھروں میں کامیاب نمائش جاری ہے جس نے 3 روز میں مجموعی طور پر 8.5کروڑ کما لیے ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.