علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کا نیا ریکارڈ

معروف گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے پہلے ویڈیو گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ایک اور ایک تین کے نام سے بنایا گیا گانا عوام میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ صرف پندرہ دنوں کے قلیل عرصے میں 50 لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ گانے کی میوزک بھی دانیال ظفر نے خود ترتیب دی ہے، جب کہ گانے کے بول بھی انہوں نے خود لکھے ہیں۔ اس سے قبل دانیال کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں، تاہم " ایک اور ایک تین" ان کا پہلا ویڈیو گانا ہے۔ گلوکارہ کے علاوہ دانیال ظفر ماڈلنگ بھی کرتے ہیں۔ دو ہفتے میں 50 لاکھ ہٹس ملنے پر دانیال ظفر نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دل سے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں انہیں میرا پہلا گانا پسند ٓایا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.